اشخاص

محمد نوژہ

فاطمہ دفتری
30 Views

لیفٹیننٹ کرنل محمد نوژہ (1945-1979) تھرڈ ایئر فورس بیس کے F-4 فائٹر پائلٹ تھے جو پاوہ شہر کے اطراف میں جاسوسی اور معاون پرواز کے دوران طیارہ گرنے کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔

محمد نوژہ 28 مارچ 1945 کو تہران میں پیدا ہوئے[1]۔ 1963 میں ریاضی میں ڈپلومہ حاصل کیا اور اسی سال اکتوبر میں آرمی میں بھرتی ہوگئے۔ فوجی تربیت مکمل کرنے اور سیکنڈ لیفٹیننٹ کا عہدہ حاصل کرنے کے بعد، طیارہ اڑانے کی مہارت اور شوق کی وجہ سے رضاکارانہ طور پر فضائیہ میں ٹرانسفر لے لیا۔ فلائٹ اسکول میں فوجی تربیت، خصوصی مہارت اور پائلٹ کورسز مکمل کرنے کے بعد، انہیں 16 اگست 1970 کو ٹیگزاس، امریکہ میں لاریڈو ایئر بیس کی ٹریننگ رجمنٹ38 میں بھیج دیا گیا۔

پرواز کے اختتامی کورسز، ہتھیاروں کے کنٹرول سسٹم کے کورسز، اور T-41، T-6، T-37، اور T-38 طیاروں کو اڑانے، اور پائلٹ کا بیج حاصل کرنے کے بعد، نوزہ 11 اگست 1972 کو ایران واپس تشریف لے آئے۔ چند سال بعد، 16 ستمبر 1978 کو، انہیں طیارہ ایف فور (فانٹوم) سے ہمدان شکاری چھاؤنی3 بھیج دیا گیا۔ محمد نوژہ نے شکاری بٹالین1 سعرشکاری چھاؤنی 31 کی بٹالین، مشترکہ آپریشنز، شکاری چھاؤنی 6 کی معاونت، آپریشن ہیڈ کی معاونت اور بیس آپریشنز اسٹاف آفیسر کی خدمات انجام دیں۔[2]

16 اگست 1979 کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے  ڈویژن81 کے ڈپٹی کمانڈر کرنل اسحاق نے ضد انقلابی گروپوں کی جانب سے پاوہ کے محاصرے کے پیش نظر آرمی گراؤنڈ فورسز کو اعلان کیا کہ فوج کی فضائیہ کے ساتھ مل کر پاوہ کے گرد جاسوسی اور امدادی پروازیں چلائی جائیں۔ یہ حکم ہمدان (شاہرخی) میں تیسرے فائٹر بیس تک پہنچانے کے بعد، میجر محمد نوژہ اور فرسٹ لیفٹیننٹ سید عبداللہ بشیری موسوی نے شہر کی طرف پرواز شروع کی تاکہ پاوہ کی طرف جانے والی سڑکوں کے ساتھ ملٹری چوکیوں کے لیے جاسوسی اور سپورٹ آپریشن کریں۔ فضائی گشت اور کارروائیوں کے بعد، ضد انقلابی عناصر نے طیارے پر فائرنگ کی، اور طیارہ پاوہ اور راوانسر کے درمیان قشلاق کے علاقے میں پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا[3]۔

اس دوپہر، شاہرخی بیس کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ “طیارہ پاوہ سے چار کلومیٹر دور گر کر تباہ ہو گیا اور دونوں پائلٹ شہید ہو گئے”[4]۔

محمد نوژہ کی شہادت کے بعد، ان کی خدمات کے اعتراف میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے اس وقت کے کمانڈر کی تجویز اور کمانڈر انچیف، امام خمینی کی منظوری سے، ہمدان میں شکاری چھاؤنی3 "شہید نوژہ" کے نام سے موسوم کیا گیا۔[5] یہ اڈہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کا، خاص طور پر عراق ایران جنگ کے دوران، سب سے زیادہ فعال اڈوں میں سے ایک تھا[6]۔

شہید نوژہ کا جسد خاکی  12 اگست 1979 کو تہران کی پیروزی اسٹریٹ پر واقع ایئر فورس اسپتال سے لایا گیا[7]۔ 22 اگست کو 17شہریور سٹریٹ میں واقع سٹیڈیم نمبر 3، مسجد ارک اور مسجد آیت اللہ مطہری میں ایک مجلس ترحیم منعقد ہوئی جس میں حکومتی اراکین، وزارت قومی دفاع اور نیشنل ڈیفنس انڈسٹریز آرگنائزیشن کے ملازمین اور لوگوں کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی[8]۔

شہید نوژہ کی قبر بہشت زہرا قبرستان تہران کے حصہ نمبر 24 اور صف نمبر 27 میں ہے[9]۔

 

 

[1] دانشنامه شهدا و ایثارگران جمهوری اسلامی ایران: http://mazareshahid.ir/12672؛ ماهنامه صف، ش402، اکتوبر 2013، ص53

[2] ماهنامه صف، ش402، اکتوبر 2014، ص53.

[3] تقویم مستند عملکرد نیروی الهی هوایی ارتش جمهوی اسلامی ایران، ج1، تهران: مرکز مطالعات راهبردی نیروی هوایی ارتش، 2017، ص215 و 216؛ ماهنامه صف، ش402، ص54

[4] تقویم مستند عملکرد نیروی الهی هوایی ارتش جمهوی اسلامی ایران، ج1، ص215 و 216.

[5] سابق، ، ص228

[6] کودتای نوژه، تهران: مؤسسه مطالعات و پژوهش‌های سیاسی، 1384، ص305.

[7] روزنامه کیهان، پنج‌شنبه 1 شهریور 1358، ش10788، ص1.

[8] سابق، ص3.

[9]  دانشنامه شهدا و ایثارگران جمهوری اسلامی ایران: http://mazareshahid.ir/12672