آثار

پرواز در نہایت

زینب احمدی
2 Views

"پرواز در نهایت" فلم محمد مہدی عسگرپور نے 1991 میں بنائی تھی اور اس کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جو محاذ جنگ پر جاتے ہیں۔

ہدایت کار اور مصنف محمد مہدی عسگرپور ہیں، معاون ہدایت کار علی سجادی حسینی، اردشیر طلوعی، رحیم حسینی اور حمید روزبهانی ہیں۔ تصویر بردار محمد داودی، نور پرداز ناصر محمود کلایه، سین سکریٹری علی موسوی، ساؤنڈ انجینئر مہدی دژبدی، خصوصی اثرات فریدون رسولی، تدوین شهریار بحرانی، موسیقی کامبیز روشن روان، لیبارٹری وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی، عکاس امیر عابدی، سیٹ ڈیزائنر محمدرضا شجاعی، میک اپ آرٹسٹ حسین افشار اور منیژه حاتم آبادی، پروڈیوسر ناصر شفق اور محمد مہدی عسگرپور ہیں۔ اداکاروں میں غلام رضا علی اکبری، حسین سجادپور، محسن زنگنه، اردشیر طلوعی، علی موسوی، علی اصولی زاده، حبیب الله کاسه ساز، ملیحه ابراهیمی، مجید رمضانی، فرحناز منافی ظاهر اور دیگر شامل ہیں۔

80 منٹ کی یہ فلم مرکز گسترش سینمای تجربی و مستند کی پیشکش ہے جو 30 ستمبر 1992 کو سینما سنٹرل، افریقہ، مراد، حافظ، البرز، سایه، ستاره اور دیگر سینماوں میں ریلیز ہوئی اور 39,404,360 ریال کاکاروبار کیا۔[1]

محمد محاذ جنگ پر زخمی ہو کر تہران منتقل ہوتا ہے۔ وہ اور اس کے گھر والے مہدی کے بارے میں لا علم ہیں جو محمد کے زخمی ہونے کے وقت دشمن کی گھیرے میں تھا۔ محمد کے صحت یاب ہونے کے بعد وہ محاذ پر واپس جاتا ہے تاکہ اپنے بھائی کو ڈھونڈ سکے۔ اس سفر میں اس کا سامنا نئے واقعات سے ہوتا ہے۔[2]

یہ فلم بین الاقوامی فلم فیسٹیول فجر کی گیارہویں تقریب میں بہترین cinematography کا اعزاز جیت چکی ہے۔[3]

بعض ماہرین کے مطابق یہ فلم اچھی ہے لیکن جلدی میں بنائی گئی ہے۔ اگرچہ فلم کا آغاز اچھا ہے، لیکن اس کی کہانی میں تسلسل نہیں ہے اور اداکاروں کے کرداروں میں کمزوری ہے، خاص طور پر "هادی" کا کردار جو درست طریقے سے پیش نہیں کیا گیا۔ ہادی باوجود اس کے کہ وہ دیکھتا ہے کہ عراقی بارود بچھا رہے ہیں، مجاہدین کو اطلاع نہیں دیتا اور اسی دن خود آپریشن میں حصہ لیتا ہے۔ محمد کی بیوی کے رویے، حرکات و سکنات اور نظریں،  جب وہ اپنے شوہر کے ہاتھوں  کی مرہم پٹی کر  رہی ہوتی ہے، اس طرح ہیں جیسے وہ اس سے دشمنی رکھتی ہو۔ جنگ اور محاذ کے مناظر زیادہ تر بیانیہ ہیں نہ کہ تصویری، یعنی ناظر جنگ کے ماحول کو کم محسوس کرتا ہے اور زیادہ تر دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں؛ گویا مورچے محفوظ اور پرامن ہیں اور عراقی حملوں کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ فلم ساز سب سے زیادہ محمد اور علی کے ذاتی مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور  حد سے زیادہ ایک مجاہد کا ہنسی مذاق محاذ جنگ کی سنجیدہ فضا کو کم کرتاہے۔

فلم کی سینماٹوگرافی میں جدیت کی کمی ہے اور جنگ کے جوش و جذبے کی درست عکاسی نہیں کر پائی، سوائے چند گردشی کیمرہ موومنٹ کے جو اچھی لی گئی ہیں اور چند سلو موشن شاٹس اور چند ہاتھ سے لی گئی شاٹس کے، باقی مناظر سادہ اور  عام ہیں۔ فلم کی editing بھی کمزور ہے۔ فلم میں موجود معمے سطحی ہیں اور آسانی سے حل ہو جانے والے ہیں، جیسے مہدی کے مصنوعی ہاتھ کا گرنا اور محمد کا بارود پر چلنا۔

ان کمزوریوں کے ساتھ، فلم کی کچھ خوبیاں بھی ہیں، جن میں عراقی ہوائی جہاز کے حملے اور بمباری کے مناظر، نیز دھماکوں کے اثرات قدرتی اور اچھے ہیں۔ بسیجی کے ہاتھوں عراقی ہوائی جہاز کا مار گرایا جانا اور مجاہدین کی آپس میں خدا حافظی، قرآن پڑھنا، بالوں میں کنگھی کرنا ، وضو کرنا اور آپریشن کے لیے تیار ہونا، نیز اس مجاہد کا عراقی ہیلی کاپٹر مار گرانا جسے گولی لگی تھی، اور آخر میں آخری سین جس میں مہدی آخرکار حرم میں ضریح تک پہنچ جاتا ہے اور محمد سے مقابلہ جیت جاتا ہے — یہ تمام مناظر فلم کو خوبصورت بناتے ہیں۔[4]

دوسرے ناقدین کا کہنا ہے کہ "پرواز در نهایت" ایک گرم اور پرخلوص فلم ہے جس کی ساخت پرکشش ہے۔ فلم کے کردار محدود ہیں اور فلم ایک ہی کہانی کے دھارے پر مرکوز ہے، جس کے انتخاب نے فلم میں غیر ضروری باتوں سے پرہیز کیا ہے۔

اگرچہ یہ ہدایت کار کی پہلی فلم ہے اور وہ زیادہ پیشہ ور نہیں ہے، نیز اس کے اندرونی مناظر سیٹ کی ابتدائی ترتیب کی وجہ سے مصنوعی محسوس ہوتے ہیں، لیکن ایک اچھی کہانی اور درست ردھم کی وجہ سے دیکھنے والے کو تھکاتی نہیں ہے۔ فلم اپنے ہم پلہ دیگر جنگی فلموں کے برعکس، ناظر اور فلم کے درمیان قایم رابطے کو  نہیں توڑتی بلکہ آخر تک ناظر کو اپنے ساتھ رکھتی ہے۔ نسبتاً تیز ردہم کی وجہ سے بات چیت کے مناظر اکتایٹ پیدا نہیں کرتے اور شوخ طبع مجاہد کی موجودگی فلم کو ہلکا پھلکا بناتی ہے۔ بعض مناظر جیسے سرنگوں کے میدان سے گزرنا، ہدایت کار کے کمزور انتظام کی وجہ سے، ماحول اور منظر کو اچھی طرح پیش نہیں کر پائے؛ شاید ایک بہتر technical breakdown زیادہ پرجوش منظر تخلیق کیا جا سکتا تھا۔

کردار بھی اچھی کارکردگی پیش نہیں کر پائے، خاص طور پر بڑے بھائی کا کردار ادا کرنے والا اداکار؛ زیادہ تر اداکار اپنے اندرونی جذبات کو اپنے چہرے کے تاثرات سے پیش کرنے میں کمزور ہیں اور مختلف مناظر میں ایک ہی pose کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں۔[5]

 

[1] سالنامه آماری فروش فیلم وسینمای ایران سال 1992ء، خزاں 2016ء، صفحہ 9

[2] بهارلو، عباس، (ایرانی سینما کی فلمیات 1979ء-1993ء)، تہران، قطرہ پبلیکیشن، 2004ء، صفحات 261 اور 262

[3]  http://www.sourehcinema.com

[4] روزنامہ سلام، شمارہ 404، 15 اکتوبر 1992ء، صفحہ 4

[5] روزنامہ کیہان، شمارہ 14613، 31 اکتوبر 1992ء، صفحہ 7