اشخاص

حسین ہمدانی

سید احمد حسینی سیر
28 دورہ

بریگیڈیئر جنرل حسین ہمدانی عراق کی طرف سے ایران پر مسلط کردہ جنگ میں ایک فوجی کمانڈر تھے، جو 2015 میں شام میں شہید ہوئے۔

حسین ہمدانی [1]خاندان کے تیسرے فرد تھے اور 15 دسمبر 1950کو پیدا ہوئے۔[2] انہوں نے اپنی جوانی سے ہی  کام اور پڑھائی دونوں کو ایک ساتھ جاری رکھا۔ ورزش میں کشتی سے لگاو رکھتے تھے[3]اور غلام رضا تختی سے آپ کوخاص عقیدت تھی۔ 1971 میں جب فوج میں بھرتی ہوئے[4] تو ان کی عمر ستائیس سال تھی اور 1977 میں ماموں کی بیٹی "پروانہ چراغ نوروزی" سے شادی کر لی۔ جس پر اللہ نے ان کو دو بیٹیوں اور دو بیٹوں سے نوازا[5]۔ 8 فروری 1979 کی رات، انہوں نے ہمدان کے مزاحمتی گروپوں کے ساتھ مل کر لشکر81 ڈویژن کی بکتر بند بریگیڈ کے فوجی دستے کو روکنے میں حصہ لیا جو بغاوت کے لیے تہران جا رہا تھا۔[6]

اپریل 1979 میں، انہوں نے سپاہ پاسداران ہمدان میں شمولیت اختیار کی[7] اور "سرپل ذہاب" کے جنوب مشرق میں واقع ابوذر چھاؤنی میں فوجی تربیتی انسٹرکٹر بن گئے[8]۔ کرد علاقوں میں علیحدگی پسندوں کا مقابلہ کرنے کے لیے، ان کو جولائی 1979 میں چھ گروہوں کے ساتھ مہاباد[9]بھیج دیا گیا۔ قرویہ-سنندج موڑ پر واقع "صلوات آباد" کے اہم درے کی آزادی کے دوران، (یہ موڑ سنندج شہر کی آزادی میں نمایاں مقام رکھتا تھا) ان کی ملاقات علی صیاد شیرازی سے ہوئی۔ [10]فوج کے مغربی آپریشنل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر کی درخواست پر، کرنل صیاد شیرازی کو جولائی 1980 کے اوائل میں ملک کے مغربی سرحدی علاقوں، قصرِ شیرین اور دشت ذہاب کے درمیانی علاقے میں فوج بھیجنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔[11]15 اگست 1980 کو کرمانشاہ میں صدر مملکت ابوالحسن بنی صدر اور اعلیٰ فوجی حکام کی موجودگی میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں حسین ہمدانی نے سر پل ذہاب اور "ٹیلہ کوہ" کے علاقوں میں عراقی فوج کی نقل و حرکت کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی[12]۔

جب ایران پر عراق نے حملہ کیا اس وقت تو وہ سرحدی علاقوں میں فوج بھیجنے کے لیے ہمدان میں موجود تھے [13] اور فوراً پاسداران انقلاب کے چھ ارکان کے ساتھ سر پل ذہاب[14] کی طرف روانہ ہو گئے۔ اپنے متعلقہ خطے کے کمانڈر طور پر، انہوں نے اپنی جنگی تکنیک اور وسائل کی مدد سے دشمن کی پیش قدمی کو روکنے میں موثر کردار ادا کیا[15] اور سر پل  ذہاب پر قبضہ نہیں ہونے دیا۔[16]

اپریل 1981 میں، ہمدان کور کے کمانڈر، محمود شہبازی دستجردی کے حکم سے وہ ہمدان کور لاجسٹکس[17] کے سربراہ بن گئے۔ لاجسٹکس میں مثبت تبدیلیاں لانے کے بعد، انہوں نے اپنے عہدے پر باقی رہتے ہوئے، جون کے آخر میں سرپل ذہاب کے محاذ پر واپس آ گئے[18]۔ ہمدانی صاحب اور تین دیگر کمانڈروں نے "شہید رجائی اور باہنر" آپریشن کے لیے چار محوروں پر جاسوسی کا کام شروع کیا جس کی سپریم ڈیفنس کونسل [19]نے منظوری دی تھی[20]۔ 2ستمبر 1981 کو،[21] ان کو شہبازی کے حکم سے "کورہ موش، قراویز، اور بازی دراز"[22] کی بلندیوں پر تعینات سپاہ پاسداران فورسز کی کمان سونپی گئی۔[23] اس کے علاوہ، 19 دسمبر 1981 کو، [24] انہوں نے "مطلع الفجر آپریشن" کے دوسرے مرحلے میں زمینی حملے کی قیادت سنبھالی، جو11 دسمبر 1981 [25]کو "تنگ کورک" کے علاقے میں شروع ہوا تھا[26]۔

ہمدانی صاحب، محمود شہبازی [27] کے ساتھ مل کر سپاہ پاسداران ہمدان کے کئی تیار شدہ افراد کو ساتھ لے کر ملک کے جنوبی حصے میں گئے اور نئے قائم ہونے والے  "محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بریگیڈ27" کی تشکیل میں حصہ لیا جہاں [28] ان کو بیلٹا لائن [29] (دشت عباس) [30] کا انچارج بنایا گیا اور انٹیلی جنس ٹیموں کے ساتھ علاقے کی جاسوسی پر مامور رہے۔[31]آپریشن "فتح المبین" میں، جو 22مارچ1982 کو شروع ہوا تھا، [32]میں بیلٹا کے علاقے میں بریگیڈ کے مرکزی نایب کمانڈر کا عہدہ ان کو سونپا گیا[33]۔ آپریشن کے تسلسل میں، انہوں نے برگیڈ کے دائیں بازو کے انتظام میں شہبازی کے معاون کے طور پر حصہ لیا، اس آپریشن میں "تینہ" کی چوٹیاں اور آبنائے ابوقریب بھی شامل تھے۔[34] 28مارچ کی رات سے، آپریشن کے چوتھے مرحلے میں، انہوں نے آپریٹنگ فورسز کے ساتھ ساتھ تینہ آپریشنل محور [35]کے کمانڈر کے طور پر فیلڈ آپریشنز کی قیادت سنبھال لی۔[36]

خرم شہر لبریشن آپریشن میں، وہ "کارون" اور "دشت طاہری" کے مغربی علاقوں میں دشمن کے ٹھکانوں کا عمیق جائزہ لینے کے لیے سرگرم رہے۔[37] 30 اپریل 1982 کو شروع ہونے والے "بیت المقدس" آپریشن میں، [38] وہ سلمان محور کے کمانڈر کے طور پر شہبازی کے جانشین قرار پائے[39]۔ 7 مئی کو، ان کو گھٹنے میں گولی لگی، [40] لیکن دو ہفتے سے بھی کم عرصے کے بعد [41] وہ آپریشن جاری رکھنے کے لیے 22 مئی کو جنگی علاقے میں واپس آ گئے۔[42] اس کے بعد انہوں نے 13جولائی 1982 کو "رمضان" آپریشن میں حصہ لیا[43]  [44] 1  اکتوبر 1982 کو"مسلم بن عقیل" آپریشن میں[45] انہوں نے سپاہیوں کی قیادت میں بریگیڈ "محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم27" کے کمانڈر محمد ابراہیم ہمت، کی مدد کی[46]۔

اسی سال ہمدان میں انصار الحسین علیہ السلام کی نئی بریگیڈ کی تشکیل کے ساتھ ہی انہیں اس بریگیڈ کی کمان کے لیے مقرر کیا گیا۔[47]حسین ہمدانی نے 1983 کے اوایل سے آپریشن والفجر 2[48]میں دوسرے دن سے حصہ لیا، [49] جو 20 جولائی 1983 [49] کو شمال مغربی علاقے "حاج عمران ہائٹس" میں شروع ہوا تھا۔ [50] ہمدان کے سپاہی 3,000 میٹر "کدو"،2,062 میٹر "کلہ قندی"، 2,019 میٹر کی بلندیوں اور ان کے مواصلاتی راستوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ان کے ساتھ  "سید الشہداء بریگیڈ10، لشکر امام حسین14، لشکر نجف اشرف8 ان کے ساتھ مل گئے اور یوں دشمن  آزاد شدہ علاقوں پردوبارہ قبضہ کرنے میں ناکام رہا [51]۔ اس آپریشن کے دوران ان کی کمر زخمی ہوئی[52]۔ اس کے علاوہ  15 فروری 1984 کو"چنگولہ" کے مقام پر آپریشن "والفجر5" میں، تمام اہدافی چوٹیوں پر قبضہ کر لیا گیا اور دشمن کی مغرب سے جنوب کی طرف آمدورفت مختل کر دی گئی [53]اور آپریشن "عاشورہ" میں 16 ستمبر 1984کو[54]  ہمدانی صاحب نے"میمک" کے علاقے میں آپریشنز کی قیادت سنبھالی[55]۔

1982کےموسم گرما میں، حسین ہمدانی کو گیلان کے نئے قائم کردہ قدس ڈویژن16 کی کمان کے لیے مقرر کیا گیا تھا[56]۔ انہوں نے یکم ستمبر 1986 کو حاج عمران کے علاقے میں آپریشن "کربلا2" میں پانچ بٹالین کے ساتھ حصہ لیا[57]۔ ان کی کمانڈ میں، قدس ڈویژن نے نو بٹالین[58] کے ساتھ 9جنوری 1987 [59]کو آپریشن "کربلا5"  کا آغاز کیا اور 16 جنوری 1987 کو افواج کی قیادت کرتے ہوئے ان کی ٹانگ پر زخم آئے[60]۔ 22 فروری 1987[61]کو کربلا 5" کے آپریشن میں "نہر جاسم" کے علاقے میں، وہ تین بٹالین کے ساتھ میدان جنگ  میں وارد ہوئے[62]۔

 

مئی 1987 سے، انہوں نے تھرڈ کور کے ہیڈ کوارٹر اور ملک کے مغربی ہیڈکوارٹر کے آپریشنل ہیڈکوارٹر میں معاونت کی ذمہ داری سنبھالی، اور جاسوسی کے لیے عراقی کردستان چلے گئے۔[63]انہوں نے جنگ کے اختتام پر ملک کے جنوب میں عراقی حملے کا مقابلہ کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا[64] اور 25 جولائی 1988 کو آپریشن "مرصاد" میں [65]یہ ذمہ داری جنگ کے خاتمے یعنی 1989 تک نبھاتے رہے[66]۔

1989سے، وہ ہمدان کور اور انصار الحسین ڈویژن32 کے کمانڈر رہے۔[67] 1989 میں جنگ کے خاتمے کے بعد، انہوں نے آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف یونیورسٹی میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس (DAFOS) مکمل کیا[68]۔ انہوں نے عراقی کردستان میں "مجاہدین خلق" کے خلاف سرحد پار کارروائیوں کی بھی قیادت کی۔[69] وہ 1991 سے نجف ہیڈکوارٹر اور لشکر بعثت4 کے چوتھے ڈویژن کے کمانڈر تھے، [70]اور 1995 سے سپاہ پاسداران کی زمینی فوج  کے نائب کوآرڈینیٹر تھے، [71] اور 1999 سے مزاحمتی فورس (بسیج) کے نائب سربراہ تھے۔[72]انہیں 1980 میں فوجی مشیر کے طور پر کانگو بھیجا گیا تھا۔[73] انہوں نے 2002 سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ڈویژن27 کی کمانڈ کی، اور 2006 میں  بسیج تنظیم کے نائب سربراہ بنے، اور 2007 میں وہ تہران ثاراللہ کے ہیڈ کوارٹر کے نائب سربراہ اور کمانڈر انچیف آئی آر جی کے سپریم ایڈوائزر بن گئے۔[74] انہوں نے "اسلامک جسٹس لون فنڈ" اور "ہمدان شہداء کانگریس" کا ہیڈکوارٹر بھی قائم کیا[75]۔ 2009کے وسط میں، انہوں نے گریٹر تہران میں اسلامی انقلابی گارڈز کور (IRGC) کی کمان سنبھالی، جس نے دارالحکومت میں امن و امان قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔[76] 2011کے بعد سے، سپاہ پاسداران کے سپریم ایڈوائزر کے طور پر، انہوں نے شام میں قانونی حکومت کی حفاظت اور دیکھ بھال میں ایک اسٹریٹجک کردار ادا کیا[77]اور داعش کے دہشت گردوں کے خلاف شام کے دفاع کے لیے عوامی قوتوں کو منظر عام پر لانے میں کامیاب کرداراداکیا [78]۔ ان کی آخری ذمہ داری 2014 سے امام حسین (ع) کے اسٹریٹجک ہیڈکوارٹر کی کمانڈ کرنا تھی۔[79]

حسین ہمدانی، جب دوبارہ شام گئے، تو 8اکتوبر 2015 کو حلب کے مضافات میں مشاورتی مشن کے دوران شہید ہو گئے تھے۔[80] ان کے جسد خاکی کی دمشق، [81]تہران اور ہمدان میں تشییع کی گئی اور ہمدان کے "شہدائے باغ بہشت" قبرستان میں دفن کیا گیا[82]۔ شہادت کے وقت ان کا آخری عہدہ بریگیڈیئر جنرل تھا۔ انہوں نے مقدس دفاع میں ایک یونٹ کی قیادت اور کمانڈنگ کے لیے دو بار آرڈر آف وکٹری [83]حاصل کیا ہے۔

سردار ہمدانی کی یادداشتوں کی آٹھ تحریری تصانیف، جن کا عنوان ہے "تکلیف است برادر،" "فاتحان خرم شہر،" "مھتاب خین،" "پیغام ماھی ھا،" "ابو وھب،" "حبیب حرم" "ساعت شانزده بہ وقت حلب" اور "خدا حافظ سالار" اب تک شائع ہو چکی ہیں[84]۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

[1] انقلاب سے پہلے ان کا فیملی نام "شکوہی" تھا اور انقلاب کے بعد "متقی نیا" اور پھر جنگ کے دوران"ہمدانی" رکھ دیا گیا۔ شہید ہمدانی کی بہن اکرم متقی نیا کا کیہان اخبار کے ساتھ انٹرویو، نمبر 22031، 21 اکتوبر 2018، صفحہ۔ 8; بہزاد، حسین، مہتاب خین: بسیجی کمانڈر حسین ہمدانی کا انقلاب، کردستان اور دفاع مقدس کے حوالے سے بیان،  تہران: فاتحان، طبع 3، 2010، صفحہ 109 اور 929۔

[2] بہزاد، حسین، سابق،ص19

[3] سابق،ص،20،21

[4] سابق،ص26

[5] سابق،ص،27

[6] سابق،ص32

[7]  بہزاد، حسین، بابائی، گل علی، از الوند تا قراویز ، تہران: فاؤنڈیشن فار رزرویشن آف ورکس اینڈ پبلیکیشن آف دی ویلیوز آف ہولی ڈیفنس، 1999، صفحہ۔ 496.

[8]۔ بہزاد، حسین، سابق، ص 37; پورجباری، اطلس جغرافیای حماسی  3: کرمانشاہ  درجنگ ، تہران: صریر، 2013، صفحہ۔ 107.

[9] ۔ بہزاد، حسین، سابق ،ص 50۔

[10] صوبہ کردستان کے دارالحکومت کو آزاد کرانے اور سیکورٹی کو مستحکم کرنے کے لیے  یہ آپریشن 12 اپریل سے 10 مئی 1980 تک کیا گیا۔ بہزاد، حسین، بابائی، گل علی، از الوند  تاقراویز ، ص 355۔ بہزاد، حسین، سابق ،ص 54-56۔

[11]  بہزاد، حسین، سابق ،ص 64 اور 65؛ بہزاد، حسین، بابائی، گل علی،از الوند تا قراویز ، صفحہ 490 اور 501 اور 502۔

 [12] سابق ، ص 71 اور 72؛ سابق 509 اور 510۔

[13] بہزاد، حسین، سابق ص74۔

[14] بہزاد، حسین، بابائی، گل علی،از الوند تا قراویز ، ص. 573 اور 584۔

[15] بہزاد، حسین، سابق ، ص. 82-97۔

[16]  مسلط کردہ جنگ کے پہلے مہینے کے اختتام پر ہمدان کے سپاہیوں کی کوششوں کی بدولت دشت ذہاب کے عمومی علاقے میں قراویز دفاعی لائن تشکیل دی گئی اور دشمن کو قراویز اور بازی دراز کی بلندیوں کے ایک حصے میں روک دیا گیا۔ مزید پڑھنے کے لیے دیکھئے: بہزاد، حسین، سابق ص۔ 97 اور 115; بہزاد، حسین، بابائی، گل علی، از الوند تاقراویز ، ص. 651.

[17]  بہزاد، حسین، سابق ، ،ص. 142۔

[18] بہزاد، حسین، سابق ،ص، 174

[19] بہزاد، حسین، سابق ،ص، 178

[20] ہمدانی  صاحب تیسرے جاسوسی محور کے انچارج تھے، جس میں دریائے الوند کے شمالی کنارے تک "شیرین آب "اور "جگر-حمدلو "گاؤں شامل تھے۔ سابق ، ص 180 اور 181.

[21] رشید، محسن، دری، حسن، کارنامہ نبردہائے زمینی، تہران: اسلامی انقلابی گارڈ کور وار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر، 2002، ص۔ 112

[22] رشید، ، محسن، ایران-عراق جنگ  اطلس، تہران: اسلامی انقلابی گارڈ کور مقدس دفاعی دستاویزات اور تحقیقی مرکز، طبع 3، 2013، صفحہ. 37.

[23] بہزاد، حسین، سابق، ص. 202

[24] شیر علی نیا، جعفردایرہ المعارف مصور تاریخ جنگ ایران -عراق ، تہران: سایان، طبع 4، 2015، صفحہ. 176.

[25]  رشید، محسن، دری، حسن، سابق، ص۔ 113

[26] بہزاد، حسین، سابق، ص252۔

[27] محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآ وسلم بریگیڈ27 کے قیام کے وقت بریگیڈ کمانڈر احمد متوسلیان کی درخواست پر شہید شہبازی بریگیڈ کو منظم کرنے کے لیے ملک کے جنوب کی طرف روانہ ہوئے۔ سابق صفحہ 335-328

[28] سابق ،ص 354-336

[29] دزفول کے مغربی علاقے میں، ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تین مشرقی اور مغربی محور ہیں، جن کی ترتیب  مشرق سے مغرب یوں ہے: محور تیپہ چشمہ، بیلیٹا محور، اور شاوریہ محور۔ بیلیٹا کا محور ڈیزفول کور کے ذریعہ 27 ویں بریگیڈ کے حوالے کیا گیا۔ سابق402۔

[30] سابق 402۔۔

[31]  سابق 425 اور 484.

[32] رشید، محسن، دری، حسن، سابق ،ص،80۔

[33]  فتح المبین آپریشن کے پہلے مرحلے میں بیلٹا محور کے انچارج حاجی احمد متوسلیان تھے، جنہوں نے شہید ہمدانی کو اپنی جانشینی کے لیے منتخب کیا اور آپریشنل محور کو سنبھالنے میں مدد کی۔ تاہم، دائیں محور "شاوریہ" کی ذمہ داری شہید محمد ابراہیم ہمت اور بائیں طرف کے محور (ٹیپ چشمہ) کی ذمہ داری شہید محمود شہبازی کو دی گئی۔ بہزاد، حسین، سابق ، ص. 428.

[34] بہزاد، حسین، سابق ص،573۔

[35] بہزاد، حسین،  سابق،ص 593۔

[36] بہزاد، حسین، سابق،ص 594۔

[37] سابق ، ص 681-726؛ بہزاد، حسین و بابایی، گل علی، ہمپای صاعقہ، تہران: سورہ مہر، طبع 20، 2013، ص۔ 402.

[38]  رشید، محسن، دری، حسن، سابق ص۔ 81;ا علائی، حسین، تاریخ  تحلیلی جنگ ایران و عراق ،ج 1، تہران: مرزوبوم، 2016 ص 461.

[39] بہزاد، حسین، سابق،ص 740 اور 765؛ بہزاد، حسین و بابائی، گل علی، ہمپای صاعقہ، ص. 600۔

[40] بہزاد، حسین، سابق ، ص 900-893؛ سابق 643۔

[41] حسام، حمید ، خداحافظ سالار، تہران: 27، 2013، ص۔ 192

[42] بہزاد، حسین، سابق ، ص 917۔

[43] رشید، محسن، دری، حسن، سابق ، ص 90۔

[44] رمضان آپریشن میں، ہمدان سے بسیجی فورسز کی تین بٹالین، 41 ویں ثار اللہ بریگیڈ کے حصے کے طور پر، آپریشن کے پہلے مرحلے کے تسلسل میں کوشک کے علاقے میں لڑائی میں داخل ہوئیں۔ شالبافیان، امیر، قراویز تا مرصاد، تہران: فاؤنڈیشن فار دی پرزرویشن آف ورکس اینڈ پبلی کیشن آف دی ویلیوز آف دی سیکرڈ ڈیفنس، 2014، ص 276; حسام، حمید،سابق.، صفحہ. 196.

[45]  رشید، محسن، دری، حسن، سابق ص 120;ا علائی، حسین،سابق.، جلد. 1، ص۔ 571

[46] حسام، حمید، سابق، ص. 198۔

[47]سابق، ص 198; ہمدانی، زہرا، شکری، حسن، ساعت16 بہ وقت حلب، تہران: صاعقہ، 2016، ص 14۔

[48]  شالبافیان، امیر، سابق، ص. 280۔

[49] رشید، محسن، دری، حسن، سابق، ص۔ 135

[50] ا علائی، حسین ،سابق.، ج 1، صفحہ 617 اور 618

[51] شالبافیان، امیر، سابق، ص. 280۔

[52] حسام، حمید، سابق، ص202۔

[53] اعلائی، حسین، سابق، ج2، ص 50; شالبافیان، امیر،سابق، ص. 282; ہمدانی، زہرا، شکری، حسن، سابق، ص. 14۔

[54] رشید، محسن، دری، حسن،سابق، ص 122;ا علائی، حسین، سابق ج 2، ص 90; شالبافیان، امیر، سابق، ص. 286.

[55] شالبافیان، امیر، سابق، ص. 14،

 

[56] غلامی، علیرضا، شور عاشقی، تہران:موزہ  اسلامی انقلاب ودفاع مقدس ، 2019، صفحہ144۔.

[57] رشید، محسن، دری، حسن، سابق ص 139; صالح فخاری، رضا، روزہای خوب خدا ، جلد 1 اور 2، رشت:کدیور، 2014، ص۔ 16۔

[58] صالح فخاری، رضا، سابق ص. 216.

[59]  رشید، محسن، دری، حسن، سابق 98

[60] صالح فخاری، رضا،سابق، ص 194; حسام، حمید، سابق، ص. 245 اور 246۔

[61] رشید، محسن، دری، حسن، سابق ص 99۔

[62] صالح فخاری، رضا،سابق ، ص. 211

[63] حسام، حمید،سابق، ص 252 اور 253

[64]  رشید، محسن، دری، حسن، سابق ،ص 161 اور 164۔

[65] سابق166،; حسام، حمید، سابق،ص. 253.

[66] ہمدانی، زہرا، شکری، حسن،سابق ، ص 14

[67] حسام، حمید،سابق، ص. 64

[68] شاہد یاران، نمبر 125 اور 126، مارچ 2015 اور اپریل 2016، ص77۔.

[69] سابق ص273۔

[70] سابق، ص276۔

[71] سابق، ص 280۔

[72] ہمدانی، زہرا، شکری، حسن، سابق، ص. 15

[73] حسام، حمید، سابق، ص. 290.

[74] ہمدانی، زہرا، شکری، حسن ،سابق، ص. 15۔

[75] حسام، حمید، سابق، ص 306 اور 307; کیہان اخبار، نمبر۔ 22031، 19 اکتوبر 2018، صفحہ 8۔

[76] ہمدانی، زہرا، شکری، حسن،سابق ، ص 15۔

[77] شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کا داخلہ اور موجودگی  بین الاقوامی  اور خطہ پر حاکم قوانین کے تابع ہے۔ یہ موجودگی تین اصولوں پر مبنی ہے۔ پہلا، علاقائی سالمیت اور خطے کی موجودہ سرحدوں کے دفاع کی بنیاد پر، اور دوسرا، غیر ملکی حمایت یافتہ جارحیت سے خطے کے موجودہ نظام کا دفاع کرنے پر۔ تیسرا اور اہم ترین اصول یہ کہ  خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی قوم کے مفادات کا تحفظ ہے۔ اعتماد اخبار، نمبر 4641، 8 مئی 2020، ص 6۔

[78] ہمدانی، زہرا، شکری، حسن، حمید، سابق، ص 15; کیہان اخبار، نمبر 21178، 8 اکتوبر 2015، صفحہ 3.

[79] سابق، ص15۔

[80] کیہان اخبار، نمبر 21178، 8 اکتوبر 2015، ص3۔.

[81] شہید ہمدانی کا جسد خاکی آخری طواف کے لیے حضرت زینب (ع) کے مزار پر لے جایا گیا اور پھر ایران منتقل کیا گیا۔ کیہان اخبار، نمبر 21180، 11 اگست 2015، صفحہ۔ 3.

[82] کیہان اخبار نمبر 21180 اور 21181، 11 اور 12 اگست 2015، صفحہ۔ 3

[83]  سابق، نمبر 21178، 8 اکتوبر 2015، صفحہ. 3.

[84]  بہزاد، حسین، تکلیف است برادر، تہران، غنچہ، فرہنگ سرای پایداری ، 2004؛ نصراللہ زنجانی، حسین، فاتحان خرمشہر 32: مزد مقاومت، سردار حسین ہمدانی کی روایت، تہران: صریر، 2008؛ بہزاد، حسین، مہتاب خین: بسیج کمانڈر حسین ہمدانی کا انقلاب کے حوالے سے بیان، کردستان و دفاع مقدس، تہران: فاتحان، طبع 3، 2010; بابائی، گل علی، پیغام ماہی ہا، تہران: 27 بعثت، 2016؛ ہمدانی، سارہ، شکری، سید حسن، ابو وہب، تہران: بعثت 27۔ 2019؛ مراد پور، امیر رضا، حبیب حرم، اردبیل: خط ہشت، 2017؛ ہمدانی، زہرا  وشکری، سید حسن، ساعت 16 بہ وقت حلب، تہران: صاعقہ، 2016؛ حسام، حمید، خداحافظ سالار، تہران: بعثت27، 2017۔